9 نومبر 2014 - 19:06
شام میں پانچ ایٹمی سائنسدانوں کا قتل

شام کے پانچ ایٹمی سائنسدانوں جو اس ملک میں ایٹمی تحقیقات انجام دینے میں مصروف تھے کو دمشق کے مضافات میں واقعہ ’’حرنہ‘‘ پل کے پاس قتل کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے پانچ ایٹمی سائنسدانوں جو اس ملک میں ایٹمی تحقیقات انجام دینے میں مصروف تھے کو دمشق کے مضافات میں واقعہ ’’حرنہ‘‘ پل کے پاس قتل کر دیا گیا۔
ان افراد کے قتل کے بارے میں دقیق اطلاعات موصول نہ ہو سکیں تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے راستے میں بم رکھا گیا تھا جس کے پھٹنےکی وجہ سے وہ مارے گئے جبکہ بعض دوسرے ذرائع کے مطابق انہیں گولی لگا کر قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں جنگ کے آغاز سے اب تک دھشتگردوں نے دسیوں سائنسدانوں کا قتل کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲